شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شہزاد اکبر کے ساتھ بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم پر ایک پراپرٹی ٹائیکون کو برطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حمزہ شہباز کوپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ای سی ایل پر زیادہ تر نام سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے جاتے ہیں جبکہ بیرسٹر شہزاد اکبر آج کل برطانیہ میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر گلزار کے بیٹے عمار خان کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے، اُن پر بھی نیب میں بدعنوانی کا کیس ہے۔

Related Posts