حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 80 روپے فی کلو مقرر کردی، شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahzad akbar talks to media in islamabad

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چار پانچ دہائیوں میں کبھی چینی کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ،ہم نے چینی کی 80 روپے ایکس مل پرائس مقرر کردی ہے، 13 شوگر ملوں سے تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبرنے کہا کہ ایوب خان کے دور سے چینی کی قیمت ایک مسئلہ ہے، چار پانچ دہائیوں میں کبھی چینی کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا، چینی کا مصنوعی بحران ختم کرنے کیلئے چینی کی قیمت مقررکرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی گئی ہے، کچھ شوگر ملرز نے چینی کی قیمتوں پر عدالت سے رجوع کیا ہے، ہم نے حکومت کے ڈیٹا کے بجائے شوگر ملرز کے ڈیٹا پر قیمت مقرر کی، حکومتی ڈیٹا پر چینی کی قیمت مقرر کی جاتی تو مزید 5 سے 6 روپے کم ہوتی۔

شہزاد اکبرنے کہا کہ ہم نے چینی کی 80 روپے ایکس مل پرائس مقرر کردی ہے، شوگر مل کے ڈیٹا پر قیمت مقرر کی ہے، مل کیلئے 15 فیصد منافع بھی رکھا ہے، چینی کی قیمت مقرر ہوگی تو کوئی ادارہ آپ کو تنگ نہیں کرے گا، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت چینی کی قیمت مقرر نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں:رمضان کی آمد سے قبل چینی کی قیمت 110روپے فی کلوتک پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ اگرآپ کانعرہ احتساب کاہے تویہ نہیں ہوسکتا ہےدوسروں کااحتساب کریں اپنا نہیں کریں، کسی گروہ یا کسی ایک شخص کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، شوگرکمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے3اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، جے ڈبلیو ڈی کا منی لانڈرنگ کا معاملہ سات آٹھ ارب کا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ چینی مافیا کے خلاف دس ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں، 13 شوگر مل انڈر انویسٹی گیشن ہیں، شریف فیملی پر 25 ارب روپے کا منی لانڈرنگ کا کیس ہے، جے ڈبلیو بی کی ملکی چینی کی پیدوار میں 20 فیصد حصہ ہے، شوگر کمیشن کی رپورٹ سامنے رکھ کرکابینہ نے اقدامات کیے،آپ کا نعرہ رول آف لا ءکا ہے تو اپنوں کا بھی احتساب ضروری ہے۔

Related Posts