اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کردیا گیا، انہیں مشیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔
کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر شہزاد اکبر کو عمران خان کا مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور تعینات کیا ہے۔ اس سے قبل وہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔اس کی تصدیق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے بھی کردی ہے۔
وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو مشیر برائےاحتساب اور داخلہ امور (وفاقی وزیر) تعینات کیا ہے۔ وہ اس سے پہلےوہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ pic.twitter.com/Kq8kZYZpID
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 22, 2020