لاہور میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والازیادتی کا واقعہ نا قابل قبول ہے،شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والازیادتی کا واقعہ نا قابل قبول ہے،شہزاد اکبر
لاہور میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والازیادتی کا واقعہ نا قابل قبول ہے،شہزاد اکبر

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن رینٹ پر خدمات دیتے ہیں، دو بڑے خاندانوں کی تمام جائیدادیں ضبط ہیں عدالتی فیصلے کے بعد نیلام کرکے ریکوری کریں گے،لاہور میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والاواقعہ نا قابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے تمام تر نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں،سی سی پی او کو ٹاسک دیا ہے جلد ذمہ داروں تک پہنچا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے داتار دربار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عمر شیخ نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اندوہناک واقعہ ہوا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔سی سی پی او کے بیان کا غلط مطلب نکالاگیا جو غلط ہے، گلی محلوں اورشاہراہوں کو محفوظ بنانا پولیس اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ایسے عناصر کو گرفتار کرنا ہماری ذمہ داری ہے،کرائم سین سے تمام تر نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موٹروے واقعے پر وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے بات ہوئی ہے، پولیس کلچرتبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئندہ چند دنوں میں جرائم کی شرح کم ہو گی۔۔ انہوں نے کہا کہ جرم ہوا ہے ملزمان کو پکڑنا چاہیے اور سزا بھی ملنی چاہیے،وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل شریف آج دو عدالتوں میں پیش ہوئے۔

شہبازشریف اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوئے۔ سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ موٹر وے واقعے کے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے، رورل پالیسنگ اور اربن پالیسنگ کو مدنظر رکھا ہے جبکہ واقعے کی جیو فینسنگ پر کام جاری ہے۔

عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے شیشے توڑے تھے ان کے خون کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 3 سے 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ملی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

جائے وقوعہ کے اردگرد علاقوں سے سی سی ٹی وی جمع کرچکے ہیں، سی سی ٹی ریکارڈنگ جمع کی گئی ہیں لیکن واضح نہیں ہیں۔عمر شیخ نے کہا کہ ہماری بچی سے زیادتی کا واقعہ ہوا ہے ہمیں اسے حل کرنا ہے، بتائے گئے حلیہ پر 14 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا۔

Related Posts