شاہ رخ خان نے میری نقل کی، مجھے کریڈٹ بھی نہیں دیا۔توقیر ناصر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان نے میری نقل کی اور مجھے کریڈٹ بھی نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر فنکار توقیر ناصر نے کہا کہ بالی وود اداکار شاہ رخ خان نے فلم کبھی الوداع نہ کہنا میرے ڈرامے کے کردار کی کاپی کرکے کی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران توقیر ناصر نے متعدد حیران کن دعوے کیے۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار توقیر ناصر نے کہا کہ بالی ووڈ کے 90 کی دہائی کے بڑے فنکاروں سے دعا سلام ہے، لیکن زیادہ دوستی شاہ رخ خان سے رہی ہے۔ بالی ووڈ کنگ مختلف طریقوں سے سلام بھجواتے ہیں، بدلے میں میں بھی یہی کرتا ہوں۔

سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا کہ شاہ رخ خان نے تو میرے کردار پر ایک فلم بھی کی ہے جو مجھے اچھی لگی، میں نے اس کردار کی تعریف کی۔ کبھی الوداع نہ کہنا میں شاہ رخ خان کا کردار میرے ماضی کے مقبول ڈرامے پرواز کے کردار کی ہوبہو نقل ہے۔

اداکار توقیر ناصر نے کہا کہ ڈرامے میں میرا کمپلیکس کردار تھا، میں بھی ٹانگ سے لنگڑاتا تھا، اسی طرح شاہ رخ خان بھی ٹانگ لنگڑاتے نظر آئے اور فلم میں یہی کردار کیا۔ ڈرامے میں میرا کردار دو خواتین کی محبت کے گرد گھومتا ہے۔

توقیر ناصر نے کہا کہ کبھی الوداع نہ کہنا میں شاہ رخ خان بھی شادی شدہ ہوتے ہوئے دوسری شادی شدہ خاتون سے عشق لڑاتے ہیں۔ اس فلم میں کنگ خان کا کردار ہوبہو میرے ڈرامے جیسا ہے۔ مجھے اچھا لگا لیکن افسوس ہے کہ مجھے کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

Related Posts