شہروز سبزواری کی شارٹس پہن کر سڑکوں پر جاگنگ، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahroz Sabzwari

کراچی: شہروز سبزواری کو شہر کی سڑکوں پر شارٹس پہن کر جاگنگ کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید، اداکار کو بے حیاقراردیدیا گیا۔

اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے سڑک پر جاگنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اداکار شہروز سبزواری رمضان میں اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے جاگنگ کررہے ہیں۔

 

ویڈیو میں شہروز سبزواری کے ساتھ دو اور لوگ بھی ہیں تاہم اداکار کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی ہے، کچھ صارفین نے اس عمل کو فحاشی قراردیا ہے اور کچھ لوگوں نے ان کے اس اقدام کو بے حیائی قرار دیا ہے۔

چند روز قبل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے کالعدم ٹی ایل پی کے ملک گیر احتجاج کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سے تشدد روکنے کی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں:ہمیں گھر داماد کے کردار پر اعتراض کی بجائے ڈرامے کا لطف اٹھانا چاہئے۔علی سفینہ

ڈرامہ سیریل نند میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ لاہور پولیس اور حکومت نے درجنوں مظاہرین کی جانیں لیں۔ شہروز سبزواری نے سوال اٹھایا کہ تھا میڈیا کیوں خاموش ہے؟۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے کمنٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اسلام کی حمایت کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کا یہ عمل اسلامی طرز عمل کے بالکل منافی ہے۔

Related Posts