پی ایس ایل 6 میں شاہنواز دہانی کی شاندار کارکردگی، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6 میں شاہنواز دہانی کی شاندار کارکردگی، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرادیا
پی ایس ایل 6 میں شاہنواز دہانی کی شاندار کارکردگی، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرادیا

پی ایس ایل 6 میں شاہنواز دہانی کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملتان سلطانز نے 80 رنز سے لاہور قلندرز کو شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین شیخ زاید اسٹیڈیم کا 28واں میچ گزشتہ شب کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 170 رنز کے تعاقب میں 16واں اوور کھیلتے ہوئے 89 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 15 گیندیں کھیل کر 13 رنز بنائے، جیمز فالکر 11 گیندوں پر 22 رنز، راشد خان 5 گیندوں پر 2 رنز اور شاہین آفریدی 3 گیندوں پر 2 رنز بنا کر شاہنواز دہانی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

ہر وکٹ کے عوض اوسطاً 14 رنز دینے والے شاہنواز دہانی 18 وکٹیں لے کر پی ایس ایل 6 کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر بن گئے ہیں۔ قلندرز کی پہلی وکٹ 8 رنز پر، دوسری 24 جبکہ تیسری 34 کے مجموعی اسکور پر گری۔

اسی طرح 48، 52، 83کے اسکور پر ایک ایک جبکہ 85 کے اسکور پر قلندرز کی 2 وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں۔ آخری دو وکٹیں 87 اور 89 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ لاہور قلندرز کی پی ایس ایل میں یہ مسلسل چوتھی شسکت ہے۔

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاہنواز دہانی کو پلیئر آف دی میچ قراردیاگیا۔ عمران طاہر نے 18 رنز دے کر 1 جبکہ عمران خان نے 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا۔

مزید پڑھیں: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 170رنز کا ہدف دے دیا

Related Posts