پیپلز پارٹی نے آمریت کیخلاف ہمیشہ ہراو ل دستے کا کردار ادا کیا،شاہدہ رحمانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: رکن قومی اسمبلی وپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی صدر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے سب سے زیادہ قربانی دینے والے کارکنوں اور شہداء کی جماعت ہے۔

آج اس ملک میں جو جمہوریت پنپ رہی ہے اس کے پیچھے پیپلز پارٹی کے شہدا ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید رانی تک اس پارٹی نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جنگ میں ہراو ل دستے کا کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے، جو مزدور کے حقوق کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز لیبر یونین CBA ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے ڈی ایم ایسٹ کے مرکزی دفتر میں چیئرمین بلاول بھٹو کی 32ویں سالگر ہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد سمیت پیپلز لیبر یونین کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،، پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے کہا کہ آج ڈی ایم سی ایسٹ کے آفس میں اس تقریب نے لسانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاثر تھا کہ پیپلز پارٹی سندھیوں،بلوچوں، پنجابیوں، پٹھانوں کی جماعت ہے مگر آج اس تاثر کو پیپلز لیبر یونین ڈی ایم سی ایسٹ نے غلط ثابت کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:مسائل میں الجھنا نہیں چاہتے، این آئی سی وی ڈی کو مزید مستحکم کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

تقریب میں میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، پیپلز پارٹی کے ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، پیپلز لیبر یونین KW&SB کے جنرل سیکریٹری محسن رضا، صدر KDA لیبریونین محمد اشرف، پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن جاوید گجر، انفارمیشن سیکریٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی فرید میمن، انفارمیشن سیکریٹری پیپلز پارٹی ضلع وسطی شہزاد مجید بلوچ، صدر پی ایس 103 پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ خاور شاہ و جنرل سیکریٹری میاں حسن، پیپلز لیبر یونین کے چیئرمین فیصل شیخ، صدر عزیر شاہ نائب صدور عبدالوہاب بلوچ، اویس احمد علی، جنرل سیکریٹری سید محمد کامران،انفارمیشن سیکریٹری محمد یاسین، آفس سیکرٹری شیث سلیم،ڈپٹی آفس سیکریٹری محمداشفاق، فنانس سیکرٹری رفعت علی جعفری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسن عباس، ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری رضوان احمد،ڈپٹی فنانس سیکریٹریز محمدراشد عثمانی،محمد خالد،کمیٹی ممبرریاض احمد، شہاب رضوی، علی رضا، محبوب علی، بھی موجود تھے۔

Related Posts