پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف کو برطانیہ میں ویزے کے مسائل کا سامنا ہے تاہم سابق وزیراعظم رواں سال مارچ میں وطن واپس نہیں آئینگے۔
سماء ٹی وی کے شو احتساب میں بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کے ویزے میں توسیع نہیں کی گئی کیونکہ وہ نومبر 2019 میں پاکستان سے برطانیہ جانے کے بعد کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل نہیں ہوئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ویزاکو بڑھانے کے دو طریقے ہیں، اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی جائے گی اور اگر آپ ہسپتال میں داخل مریض ہیں تو آپ کو علاج جاری رہنے تک رہنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں:نوازشریف سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، پاک فوج نے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی