اب بات سڑکوں پر ہوگی، شاہد خاقان عباسی کا عمران خان کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid khaqan abbasi talk to media in islamabad

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت اورعوام کے سامنے ہیں، حکومت نے انہیں علاج کی اجازت دی تھی جب علاج مکمل ہوگا واپس آجائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ عوام کے ووٹ کی امانت میں کوئی خیانت نہیں ہونی چاہیے، پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے، اب پی ڈی ایم بات سڑک پر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ملک کے فیصلے برقرار ہیں ان پر بات کرنی چاہیے،حکومت نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی ،سینئر افسر بات کر رہاہے اس پر کارروائی تو ہونی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس نے ایف آئی آر درج کی وہ ہی واپس لے سکتاہے،ایک سینئر افسر کو کہا گیا خواجہ آصف پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرو۔

ملک کو بچانے کےلئے پی ڈی ایم قائم کی ہے ،اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کرے گی تو کیا کرے گی،آ پ کے عمل سے دنیا میں پاکستان کی بے عزتی ہورہی ہے،مقدمے کی کارروائی کھلی عدالت میں چلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو مریم نواز نے مدعو کیا ہے ،حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ ملنے کا پتا بتادیں،درخواست دینا چاہتاہوں ،عمران خان سمیت وزرا ایف آئی آر میں شامل ہوں گرفتار کریں اور مقدمہ چلائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چار، پانچ اکتوبر کی درمیانی رات شاہدرہ تھانے میں پرچہ درج ہوا ،ڈی جی ایف آئی اے کی بات سے ثابت ہوگیاکہ وزیراعظم سارادن اپوزیشن کو گرفتار کرانے کا سوچتے ہیں۔

دو سابق وزرا ئےاعظم کوغدار کہیں گے تو پھر پاکستان کا مقدمہ کیسے لڑیں گے،حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کہاں سے ملتاہے پتا ہمیں بھی بتادیں ،کل شاہدرہ تھانے میں عمران خان کیخلاف پرچہ کرانا چاہتا ہوں۔

غداری اور حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ نہ بانٹیں،پاکستان میں پہلے بھی مقدمات بنے لیکن سابق وزرائے اعظم کو شامل نہیں کیاگیا۔پی ڈی ایم صرف عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے ،وزیراعظم کو تو کچھ پتا ہی نہیں ہے،غداری اور حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ نہ بانٹیں،عوام کے مسائل حل کریں ۔

لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ 2 سال میں اتنے قرضے لیے گئے جو پچھلے دس سال میں نہیں لیے گئے، آج کوئی وزیرعوام کے مسائل پر بات نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:حکومت سندھ نہ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے، شبلی فراز

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غدار وہ ہوتے ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرتے ہیں، جب دو سابق وزرا اعظم کوغدار ہیں کہیں گے توآپ کونسا مقدمہ دنیا کے سامنے لڑیں گے ،میرا چیلنج ہے وزیر آئیں اور غداروں کو گرفتار کرائیں ۔

Related Posts