اگر نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔شاہد خاقان عباسی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ملک میں مہنگائی کے متعلق تکلیف دہ فیصلے کرنے ہونگے۔شاہد خاقان عباسی
ملک میں مہنگائی کے متعلق تکلیف دہ فیصلے کرنے ہونگے۔شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے مطمئن نہیں۔ ہمیں پہلے راستے کا تعین کرنا ہوگا، الیکشن اس کے بعد ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی خواتین رہائی کے بعد پھر گرفتار

گفتگو کے دوران ن لیگ کے منحرف رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر راستے کا تعین کیے بغیر الیکشن میں گئے تو انتخابات انتشار کے سوا کچھ نہیں دیں گے۔ میں اب مسلم لیگ (ن) کا عہدیدار نہیں، نہ ہی کسی مشاورت کا حصہ ہوں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف وزیر اعظم بنے تو میں وزیر نہیں بنوں گا۔ گالی گلوچ آج کی سیاست بن چکی ہے، 2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان رہی، بے شک 2018 کے الیکشن کو چوری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے واقعات سے سبق سیکھنا اور آگے کی جانب دیکھنا ہوگا۔ آج لوگ اسے مسئلہ نہیں سمجھتے، جبکہ یہی چیزیں خرابی کی اصل جڑ ہیں۔ اگر یہ مسائل درست نہ کیے گئے تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔