اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ساری حدیں پار کرگئے، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی، میں جوتا اُتار کر ماروں گا آپ کو۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کردی گئی ہے۔
اس موقع پر شاہد خاقان عباسی اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی نہیں فل کمیٹی آف دی ہاؤس بنائی جائے، اس پر اسپیکر نے کہا کہ آپ اپنی حدود میں رہیں، تب شاہد شاخان عباسی نے کہا کہ میں جوتا اُتار کر ماروں گا آپ کو۔
واضح رہے کہ قرار داد کے متن کے مطابق معزز ایوان فرانس میں گستاخانہ خانوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ قرار داد کے متن کے مطابق فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کے معاملے پر بحث کی جائے گی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مذہبی جماعتوں کے مسئلے پر گائیڈلائن دی ہے۔ ماضی میں کسی جماعت نے ختم نبوت اور اسلامو فوفیا پر ایسی مہم نہیں چلائی جیسی پی ٹی آئی کی حکومت نے چلائی ہے۔
اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک اور حکومت کا موقف ایک ہے مگر طریقہ الگ الگ ہے۔ حضورپاک ؐ کی شان کوئی بھی مسلمان گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ قرار داد کا متن قومی اسمبلی کے ارکان میں تقسیم کیا گیا ہے۔