شاہد آفریدی کا کراچی میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کراچی میں اپنی کرکٹ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا۔

شاہد خان آفریدی نے آفیشل فیس بک پیج پر کراچی میں ایک جدید ترین کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے لیجنڈز ارینا کے ساتھ اپنے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

فیس بک پوسٹ میں سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں لیجنڈز ارینا کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں، میں اپنی کرکٹ اکیڈمی، ایل اے بوم بوم کرکٹ اکیڈمی کھولوں گا جو نوجوان اور پیشہ ور کرکٹرز کو اعلیٰ سطح کی کوچنگ اور تربیت فراہم کرے گی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ لیجنڈز ارینا انگلش کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ جدید ترین پچز پیش کرتا ہے جوکہ کرکٹ کے خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں، یہ اکیڈمی نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے، ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، اور ان میں جیتنے والا رویہ پیدا کرنے پر توجہ دے گی جس سے انہیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد رضوان بابر اعظم سے کیوں ناخوش ہیں؟

شاہد آفریدی نے لکھا کہ لیجنڈز ارینا میں میرے ساتھ شامل ہوں اور کراچی میں رونما ہونے والے کرکٹ انقلاب کا حصہ بنیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ہم عالمی معیار کی سہولیات اور تربیتی پروگرام فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو تمام کھیلوں اور فٹنس کے شوقین افراد کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

Related Posts