بوم بوم شاہد خان آفریدی یکم مارچ کو اپنی 40ویں سالگرہ منائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی (نگاہ محمد) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی 40ویں سالگرہ یکم مارچ کو جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

ملک بھر میں شاہد آفریدی کے مداح اور کرکٹ شائقین سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے آل رائونڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں ۔

Related Posts