شاہد آفریدی میرے لیے مختلف تحائف لایا کرتے تھے، ہربھجن سنگھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی
شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی

بھارتی سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بوم بوم آفریدی کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے۔

 بھارتی یوٹیویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ سے پاکستانی کھلاڑیوں سے تجربات کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

سوال کاجواب دیتے ہوئے بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں میرے دوست ہوا کرتے تھے، پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی میرے لیے مختلف چیزیں بطور تحائف لایا کرتے تھے۔

ہربھجن سنگھ نے بتایا ہے کہ لالہ میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی، میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا۔

ہر بھجن سنگھ نے بتایا کہ ثقلین مشتاق کے بعد میں پاکستان کی ساری ٹیم کے ساتھ ملا۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان کے خلاف 1999ء کا دہلی ٹیسٹ یاد ہے جب انیل کمبلے نے اننگز میں 10 وکٹیں لیں۔

بھارتی کرکٹر کا مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ اچھا لگا کہ میں نے اننگز میں کوئی وکٹ نہیں لی، کیونکہ اننگز میں 10 وکٹیں بہت بڑا کارنامہ ہے۔

ہر بھجن سنگھ نے بتایا کہ انیل کمبلے کی 6 وکٹوں کے بعد میں نے چاہا کہ اب مجھے وکٹ نہ ملے، میں یہی چاہتا تھا کہ کمبلے پاکستان کے خلاف اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کریں۔

Related Posts