لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہاہے کہ محمد عامر کا معاملہ خراب کرنے میں بورڈ کا کر دار تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتےہوئے شاہدآفریدی نے کہا کہ فاسٹ بالر محمدعامرکا معاملہ خراب کرنےمیں بورڈشامل ہے ،اس لئے سے کسی بھی کھلاڑی سے بیٹھ کربات کرنی چاہئے نہ کہ میڈیاکےذریعے کھلاڑی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے محمد عامر کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور بہتر پلئیر کو ضائع کیا، عامر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک فارمیٹ کھیلے یا تمام لیکن معاملے کو خراب کرنے میں بورڈ کو قصور وار سمجھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ریٹائرڈکرکٹرزدوبارہ کرکٹ کی دنیامیں انٹری دینےکیلئےتیار