کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی پر تصاویر اور جذباتی پیغام شیئر کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بوم بوم آفریدی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کے نام اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میری پیاری بیٹی، لگتا ہے کہ جیسے میں نے کل ہی تمہیں (پیدائش کے موقعے پر) گود میں اٹھایا تھا۔ اسی وقت میں نے اپنے آپ سے ایک عہد کیا۔
تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1677610611599876096
ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ اگرچہ اب تم اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے والی ہو، تمہاری محبت پھر بھی میرے دل میں ہمیشہ قائم رہے گی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔