کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم پر شکست کے بعد جہاں تنقید کی جارہی ہے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی غم و غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
Won’t call the result an upset, if you watched the match you know Zimbabwe played top cricket from ball #1 and showed how to defend a low total on a batting pitch. Congratulations @ZimCricketv on the win, your passion and hard work shows #PAKvsZIM
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 27, 2022
ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی لکھا کہ ‘زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا’۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر آپ میچ دیکھیں تو پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی، اور دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کے ہدف کا دفاع کیسے کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی
یاد رہے کہ قومی ٹیم کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہوئی ہے، پہلے میچ میں بھارت نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دو میچز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر بظاہر مشکلات سے دوچار ہوچکا ہے۔