پاکستان کے کرکٹ ہیرو شاہد خان آفریدی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی اور اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔
فوڈ اسٹریٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے کھانوں کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر سسر شاہدآفریدی نے بھی شاہین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کراچی ہے، ان کا کہنا تھا کبھی کبھی اس طرح عوامی مقام پر آکر لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا چاہئے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین ویسے تو دنبہ کھاتا ہے لیکن آج ہم نے اسے کراچی کا ’بن کباب‘ کھلایا ہے، شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سلیبریٹریز کو اس طرح عوام کے درمیان جانا چاہئے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھائیں۔