شاہد آفریدی، شاہنواز دھانی کے بھائی کی بولنگ سے متاثر، ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی، شاہنواز دھانی کے بھائی کی بولنگ سے متاثر، ویڈیو شیئر کردی

کراچی:پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے خود کو منوانے والے ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے بھائی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مْتاثر کردیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی کے چھوٹے بھائی نیٹ میں عمدہ بولنگ کررہے ہیں۔

سابق کپتان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ واقعی! میں اس نوجوان فاسٹ بالرسے بہت متاثر ہوا ہوں جو کہ شاہنواز دھانی کا بھائی ہے۔

اْنہوں نے لکھا کہ شاہنواز دھانی کی فیملی میں عمدہ بولنگ کرنے کا ٹیلنٹ موجود ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ اندرون سندھ میں کرکٹ کا حقیقی ہنر ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ سے عبرتناک شکست، بابر اعظم ساتھیوں کا اعتماد بڑھانے میں مصروف

انہوں نے کہا کہ اب کھلاڑیوں کو کرکٹ کے لیے کراچی کا رْخ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔سابق کپتان نے لکھا کہ ہمیں سندھ بھر میں نوجوان کرکٹرز کے لیے معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts