شاہد آفریدی کو میلبورن کرکٹ کلب نے تاحیات ممبر شپ کے اعزاز سے نواز دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے محبت کی میری کوئی حد مقرر نہیں، شاہد خان آفریدی
پاکستان سے محبت کی میری کوئی حد مقرر نہیں، شاہد خان آفریدی

پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے تاحیات ممبر شپ کے اعزاز سے نوازا ہے۔

میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کرکٹ میں بے پناہ خدمات پر تاحیات ممبر شپ دے دی۔

اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، لیف آرم فارسٹ باؤلر وسیم اکرم، فاسٹ باؤلر وقار یونس، لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’میرے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کلب نے مجھے عزت بخشی، میں اس اعزاز پر ایم سی سی کا مشکور ہوں جب کہ کرکٹ کو آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ پروموٹ اور سپورٹ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

Related Posts