سابق کپتان شاہد آفریدی کا ٹک ٹاک پر لگنے والی پابندی پر خوشی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ
شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کی پچز ہمیشہ بیٹسمینوں کے لیے مددگار رہتی ہیں لیکن اب کچھ تبدیلی لانی چاہئے تاکہ بولرز کو بھی تھوڑی سی سپورٹ ملے۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ایک پاکستانی فرنچائز ایل پی ایل کا حصہ ہے۔

ندیم عمر فرنچائز کو اچھی طرح سے لے کر چل رہے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ لیگ میں شامل گلیڈیٹر ٹیم کا حصہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ خراب کارکردگی پر بھارتی کپتان دھونی کو جو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں وہ غلط ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں، دھونی بہت بڑا کرکٹر ہے اس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بلندی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کے دور میں کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، ٹی ٹونٹی کے بعد ٹی 10 کا بھی فارمیٹ آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ جاری قومی ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ میں وکٹوں پرفاسٹ بولرزکو مشکلات کا سامنا ہے، اس کے باوجود فاسٹ بولرز کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔

پاکستان کی وکٹیں ہمیشہ بیٹسمینوں کے لیے مددگار ہوتی ہیں لیکن اب اس میں تبدیلی لائی جانی چاہیے، اگر وکٹیں بنانا آتا ہے تو تھوڑا سا باونسی اور کچھ سیم وکٹیں تیار کی جائیں جس سے بیٹسمینوں کو پتہ چلے اور بولرز کو بھی مدد ملے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے شعیب ملک کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بہت پروفیشنل کرکٹر ہے، اس نے ہمیشہ پروفیشنل انداز میں اپنے کھیل کو پیش کیا وہ ایک بہترین اور آئیڈیل آل رانڈر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کے دوران بھی میں اسے ریڑھ کی ہڈی تصور کرتا تھا،ٹی ٹونٹی ٹی میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر میں شعیب ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹک ٹاک بند ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، میرا خیال ہے کہ اسے بند ہی ہونا چاہئے تھا۔

Related Posts