کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ رشاہد آفریدی نے حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کی میراث کو آگے بڑھائیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر علی گیلانی کے انتقال کی خبر پر اپنا ردعمل دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ نے ہمارے بزرگ ہم سے چھین لیے ہیں۔
The fight for Kashmir's freedom has taken so many of our elders who have carried the weight of this movement for decades. May we carry on their courage and legacy.
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
May Allah grant #SyedAliGillani the highest decree in Heaven. Ameen https://t.co/MuR01TVJPS— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 1, 2021
شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دہائیوں تک چلانے والے علی گیلانی اب ہم میں نہیں رہے۔سابق کپتان نے علی گیلانی کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں: بزرگ حریت رہنما کی تدفین کا مقام تبدیل، سید علی گیلانی حیدر پورہ میں سپردِ خاک