شاہد آفریدی کا کراچی میں طیارہ حادثے پر رنج و غم کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم 2009ء کی طرح دوبارہ چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی
قومی ٹیم 2009ء کی طرح دوبارہ چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار، اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ بھی کیا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1263942837411905542

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ وہ یہاں لوگوں کا غم بانٹنے آئے تھے، میرے پاس بالکل الفاظ نہیں، دیکھنے آیا تھا کہ میں اور میری فاؤنڈیشن یہاں کے لوگوں کے لئے کیا کر سکتی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دعا ہے تعالیٰ دنیا سے جانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے، انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔رات گئے شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کی ہے جس میں جائے حادثہ پر سیکورٹی اہلکار اور ریسکیو ورکرز موجود تھے۔

Related Posts