شاہد آفریدی کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahid Afridi condemns France over blasphemous cartoons

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ خاک کی صفت یہ ہے کہ خاک جتنی بھی اڑ لے، آسماں کو چھو نہیں سکتی لیکن ابر کی خاصیت یہ ہے کہ ہر جگہ یکساں برستا ہے۔

غضب کی آندھی نہیں، رحمت للعالمین ﷺ کے ابر رحمت کی بوندیں بن کر ہی ہم ان خاکوں کی خاک کو بٹھا سکتے ہیں۔ یہ جو مخالف ہیں یہ ناواقف ہیں، ہمیں تعارف بننا ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیانات پراحتجاجاً پاک فرانس فرینڈشپ پارلیمانی گروپ کی کنوینرشپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اس طرح کے اقدامات سے یورپ میں اسلامو فوبیا کو مزید تقویت ملی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے مسلم ریاستوں کے سربراہوں کو لکھے خطوط میں اسلام فوبیا کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم ممالک توہین رسالت ﷺروکنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنائیں، صدر مملکت

وزیر اعظم نے مسلم ریاستوں کے سربراہوں پر زور دیا تھا کہ وہ اجتماعی طور پر کام کریں اور غیر مسلم ممالک بالخصوص یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی نمو کا مقابلہ کریں۔

 

Related Posts