ڈھاکا: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کورونا وائرس کیخلاف جاری امدادی سرگرمیوں کیلئے نیلامی میں بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم کا بیٹ خرید لیا ہے۔
مشفیق الرحیم نے ملک میں جاری امدادی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری میں استعمال ہونیوالا بیٹ نیلامی کیلئے دیا تھا تاہم بولی دہندگان کی طرف سے فراڈ کی اطلاعات نے نیلامی کو متاثر کیا تھا۔
شاہد آفریدی نے 13 مئی کو نیلامی میں حصہ لیتے ہوئے مشفیق الرحیم کا بیٹ خریدا جبکہ اس عمل میں بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال نے اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ستار بجا کر کینسر کا علاج، ضمیر اختر عرف لڈن جعفری کا نیا مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا