شاہد آفریدی پی ایس ایل 2022 میں کوئٹہ کی طرف سے کھیلنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی پی ایس ایل 2022 میں کوئٹہ کی طرف سے کھیلنے کیلئے تیار
شاہد آفریدی پی ایس ایل 2022 میں کوئٹہ کی طرف سے کھیلنے کیلئے تیار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آئندہ برس 2022 کا سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرکے پی ایس ایل کا حصہ بننے والے شاہدآفریدی نے ٹی 20کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم اور شعیب ملک کی ڈھاکہ آمد، کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی

نسلی تعصب پر تحقیقات، پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر آبدیدہ ہو گئے

قوم کیلئے خوشخبری،چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کودیدی گئی

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے اعلان کے مطابق پی ایس ایل 2022 بوم بوم آفریدی کا آخری سیزن ہوگا جس میں حسبِ روایت 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اپنا آخری سیزن کوئٹہ کی طرف سے کھیلیں گے۔ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بھی بوم بوم آفریدی کی خبر کی تصدیق کردی۔

آج سے 5 ماہ قبل جون کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیا منیجر اعظم خان نے بھی شاہد آفریدی کے بیان کی تصدیق کردی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بوم بوم آفریدی آئندہ برس کوئٹہ کیلئے کرکٹ کھیلیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی 10 سیزن 5 کا حصہ بن گئے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی عامر کے ہمراہ بنگلہ ٹائیگرز  کیلئے کھیلیں گے۔

گزشتہ ماہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا جس میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے۔

Related Posts