سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شرکت نہیں کریں گے۔
قومی ٹیم کے سپر اسٹار فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم سے فی الحال بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا، قومی ٹیم اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی چوائس ہوتے، سنجے منجریکر
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، فاسٹ بالر گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔