کراچی: پاکستان کے سابق پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلیں۔
عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی ورلڈکپ سے زیادہ ویلیو ہے، اگر وہ ایک ورلڈکپ نہ بھی کھیلیں تو خیر ہے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہین پاکستان کا اثاثہ ہیں،شاہین شاہ آفریدی کا فٹ ہونا زیادہ ضروری ہے، ایسے فاسٹ بولر بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
سپر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ کے دوران دبئی سے علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرسکے۔
مزید پڑھیں:شاہین شاہ سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل آگیا