ٹیسٹ رینکنگ:شاہین آفریدی 8ویں پوزیشن پر آگئے، فواد عالم کی بھی ترقی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shaheen and Fawad vault to career-high rankings

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور اسٹار بلے باز فواد عالم کو کیریئر کی سب سے بہترین رینکنگ سے نواز دیا، آج جاری ہونیوالی فہرست میں  دونوں کھلاڑیوں کی ترقی ہوگئی۔Shaheen and Fawad vault to career-high rankingsShaheen and Fawad vault to career-high rankingsویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرنیوالے شاہین آفریدی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ اسی میچ میں پاکستان کی طرف سے سنچری اسکور کرکے کالی آندھی کو رنز کے پہاڑ تلے دبانے والے فواد عالم بھی 21 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دومیچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیزکو 109 رنز سے ہراکرسیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میں پاکستان نے فواد عالم کی شاندار سنچری کے باعث پہلی اننگ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر302 رنز بناکر اننگ ڈکلیئر کردی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے شاہین آفریدی کی تیزرفتار باؤلنگ کے باعث 150 رنزپویلین لوٹ گئی۔

پاکستان نے دوسری اننگ میں 176 رنز بناکر ویسٹ انڈیز 329رنز کا ہدف دیاتاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنز بناسکی۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگ میں بھی اپنی باؤلنگ کا جادو جگاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابررہی جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

Related Posts