پاک بھارت میچ کے دوران شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوئی، شعیب ملک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بھارت میچ کے دوران شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوئی، شعیب ملک

دبئی: سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوئی۔

شعیب ملک نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوئی۔

بعد ازاں سابق کپتان نے یہ ویڈیوسوشل پر اپ لوڈ کی۔ویڈیو میں شاہین آفریدی کو شعیب ملک کے ہمراہ مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہیں تاہم قومی ٹیم کے ساتھ ہی دبئی میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کے علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی کہنا تھا کہ میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوئی۔

Related Posts