شاہد آفریدی کی حمایت میں داماد شاہین شاہ آفریدی بھی سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی کی حمایت میں داماد شاہین شاہ آفریدی بھی سامنے آگئے
شاہد آفریدی کی حمایت میں داماد شاہین شاہ آفریدی بھی سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے جس کے جواب میں اُن کے داماد شاہین آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے، شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی، مبارک باد دینے کا ہرگز کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا، شاہد آفریدی نے اپنی صفائی پیش کردی

ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکمران ہو ہمیں اُسے عزت دینی چاہیے کیونکہ وہ دنیا میں ملک کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے، عمران خان کو ایک لیڈر کے طور پر دیکھا ہے لیکن ان کی پالیسی یا سوچ سے اختلاف کا حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں جو باتیں کیں وہ عام پاکستانی کی حیثیت سے کیں۔

Related Posts