قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیو یارک میں بھارتی شائقین کرکٹ نے گھیر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہوٹل کے باہر انڈین فینز کے درمیان موجود ہیں، جہاں وہ ان سے گپ شپ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں بھارتی فینز میں سے ایک شائق یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ آپ کی وجہ سے ہم یہاں میچ دیکھنے آئے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی کو اپنا دوست سمجھو! انہیں بالکل اچھی بالنگ نہیں کرنی ہے۔
بھارتی مداح شاہین کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے جس پر کرکٹر نے بھی انہیں جواب دیئے جبکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔
واضح رہے کہ روایتی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 9 جون کو نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔