پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ ورزش کرنی شروع کردی۔
حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ورک آؤٹ کرنے کا اصل مزا تب شروع ہوتا ہے جب آپ لالا کے ساتھ جم جائیں۔
The real workout starts when you hit the gym with Lala @safridiofficial pic.twitter.com/4M3briHZyV
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) August 1, 2022
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی تیزی سے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر ہیں جنہوں نے چند ہی سالوں میں اپنے آپ کو سپر اسٹار کے طور پر منوالیا ہے۔
کامن ویلتھ گیمز، قومی باکسر الیاس حسین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے