آئی سی سی رینکنگ،شاہین آفریدی تمام فارمیٹس میں ٹاپ ٹین میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین شاہ آفریدی کا نیا اعزاز اُن کیلئے نقصان دہ کیوں؟
شاہین شاہ آفریدی کا نیا اعزاز اُن کیلئے نقصان دہ کیوں؟

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔نئی رینکنگ کے بعد شاہین آفریدی تمام فارمیٹس میں ٹاپ ٹین میں شامل دنیا کے دوسرے بالر بن گئے۔ 

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں،نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 7 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں: اینڈریو مکڈونلڈ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

ٹی ٹوئنٹی میں بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، وہ 4 درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں بولرزکی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر اور انگلینڈ کے عادل رشید کا دوسرا نمبر ہے۔

Related Posts