اہلیہ کی خواہش ہے میں بالنگ کے ساتھ بیٹنگ بھی کروں، شاہین آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ انشا آفریدی سے شادی کے حوالے سے بات کی ہے۔

شاہین آفریدی نے حال ہی میں نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے انشا سے پہلی ملاقات اور  پھر شادی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر شاہین نے کہا کہ میں اب بھی انہیں لالا ہی کہہ کر مخاطب کرتا ہوں، شاہد آفریدی بظاہر غصے کے تیز لگتے ہیں لیکن وہ بالکل غصے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرمپ، اوباما، ایلون مسک، میسی جیسی عالمی شخصیات کو افطار کی تیار کرتے ہوئے دیکھئے

شاہین سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی کا خیال سب سے پہلے کسے آیا تو انہوں نے جواب دیا شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہی آیا، میرے بھائی اور لالا کی کافی پرانی دوستی تھی، امی رشتہ مانگنے گئی تھیں۔

انشا سے پہلی ملاقات سے متعلق شاہین نے کہا ہماری باقاعدہ کوئی پہلی ملاقات نہیں ہوئی، گھر آنا جانا تھا تو ملاقات ہو جایا کرتی تھی۔

شاہین آفریدی سے سوال ہوا کہ انشا کو آپ کی بیٹنگ زیادہ پسند ہے یا بولنگ؟ جواب میں شاہین مسکرائے اور کہا بولنگ تو ظاہر ہے میں کرتا ہی ہوں لیکن جب بیٹنگ نہیں کرتا زیادہ تو وہ کہتی ہے بیٹنگ کیا کرو۔

کرکٹر نے کہا اہلیہ میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن ہر چیز میں سپورٹ کرتی ہے۔

Related Posts