شاہین آفریدی تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا
شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا

جوہانسبرگ:قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 24 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی نے بھی 24 میچوں میں ہی 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے پہلے میچ میں 61 رنز دے کر 2 جبکہ دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ اپنے نام کی، تیسرے مقابلے میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل

Related Posts