شاہین آفریدی کا ایک اور اعزاز، ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ون ڈے میں رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے میں بالرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 673 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ 656 پوائنٹس کے ساتھ محمد سراج تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بالرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں موجود نہیں ہے۔

کیا فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کرے گا؟ اہم خبر آگئی

دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل آؤٹ آف فارم بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل 816 کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ انہیں کپتان بابراعظم کو نمبر ون کی پوزیشن سے ہٹانے کیلئے محض ایک بڑی اننگز درکار ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے دوران 7 میچوں میں شاہین شاہ آفریدی 17 وکٹوں کے ساتھ اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Related Posts