آئی سی سی، پلیئر آف دی ائیر کیلئے شاہین آفریدی اور محمد رضوان نامزد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی، پلیئر آف دی ائیر کیلئے شاہین آفریدی اور محمد رضوان نامزد
آئی سی سی، پلیئر آف دی ائیر کیلئے شاہین آفریدی اور محمد رضوان نامزد

نیو یارک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی ائیر کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور بیٹر محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سال کے بہترین کھلاڑی کیلئے 4 پلیئرز کو نامزد کیا ہے جن میں قومی ٹیم سے شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے علاوہ جوروٹ اور کین ولیمسن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کوشکست

آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیاں، بابر اعظم شارٹ لسٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے 2 اراکین سمیت 4 کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی، کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ 

آئی سی سی نے محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت چاروں کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نامزدگیوں کا اعلان کیا۔ چاروں کھلاڑیوں کی نامزدگی کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 میچز میں سال 2021 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاہین آفریدی نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 39 میچز کھیل کر 45وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے ایک ٹی 20 میچ کے دوران صرف 20 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو ان کی بہترین کارکردگی ہے جبکہ محمد رضوان نے مختلف ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

Related Posts