اسلام آباد: قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے حکومت کو بڑی پیشکش کردی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شریف گروپ کے اسپتال کوقرنطینہ سینٹرزکے طورپراستعمال کرنیکی پیشکش کردی گئی ہے‘شہبازشریف کے مطابق شریف گروپ کے تمام اسپتال کوروناسے بچاؤکی سہولیات کیلئے د ستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگرفیصلوں کااعلان پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے جلاس کی منظوری کے بعدہوگا‘شہبازشریف نے کہا کہ کوروناکے معاملے پرکسی قسم کی سیاست نہیں کی جائیگی۔
شہبازشریف کی جانب سے اپنی خدمات دینے کیلیے وزیراعظم کوخط لکھنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔جبکہ مشاورت میں خواجہ سلمان،خواجہ عمران،شزہ خواجہ،سینیٹرعائشہ،سلمان صوفی شامل ہیں
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کولاک ڈاؤن کرنے پرسنجیدگی کامظاہرہ نہ کیے جانے کے معاملے پربھی غور ہوگا۔