شہبازشریف کا فواد حسن فواد کی ضمانت کا خیرمقدم، ایک بے گناہ کو انصاف ملا ہے، اپوزیشن لیڈر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz sharif
shehbaz sharif

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی کا بے پناہ شکر ادا کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ایک اور بے گناہ کو انصاف ملا،فواد حسن فواد ایک انتہائی ایماندار، قابل اور ذہین افسر ہیں،انہوں نے انتہائی دردمندی اور خلوص دل سے پاکستان اور عوام کی خدمت کی ۔

شہباز شریف نے کہاکہ ایسے محب وطن افسران کسی بھی ملک کی خوش قسمتی ہوتے ہیں ،بہت افسوس ہے کہ ایسے اچھے انسان اور لائق افسر کو ناحق قیدوبند کا سامنا کرنا پڑا ۔

انہوں نے کہاکہ دکھ کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے منافی فواد حسن فواد کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ فواد حسن فواد کو غیرمنصفانہ اور نامساعد حالات کا دانستہ شکار کیاگیا لیکن وہ جراتمندی سے ثابت قدم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

انہوں نے کہاکہ فخر ہے کہ فواد حسن فواد نے ضمیر پر سودے بازی کے بجائے سختیاں اور مشکلات جھیلنے کو ترجیح دی ،فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی خوش آئند ہے، امید اور دعا ہے کہ کوئی ناحق جیل اور قید میں نہ رہے۔

Related Posts