منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا
منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کئے گئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے ضمانتی مچلکے منظور کرکے ان کی روبکار جاری کردی، جیل حکام کو روبکار موصول ہوتے ہی شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 6 ماہ اور 25 دنوں کے بعد رہائی نصیب ہوئی ہے، شہباز شریف کی رہائی کے موقع پر حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق و دیگر رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔

سیف الملوک کھوکھر اور محمد نواز نے شہباز شریف کے 50.50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، اس سے قبل ضمانتی مچلکے نا مکمل ہونے کے باعث دیر ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد شہبازشریف کی ضمانت منظور کی تھی۔

Related Posts