ووٹ چوروں کے خلاف کامیابی پر ڈسکہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB summoned Shahbaz Sharif on August 24

لاہور: مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب  اختلاف میاں شہباز شریف نے ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو آپ سب پر فخر ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کی جنگ لڑنے والے کارکنان اور رہنماوں کا جمہوری جدوجہد میں سنہری حروف سے نام لکھا جائے گا۔ ڈسکہ کی جیت پر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لائیں۔ ووٹ چوری کرنے سے عوام کی محبت کو مسلم لیگ ن سے دور نہیں کیا جاسکتا، عوام کی محبت اور اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی دولت ہے۔

مسلم لیگ نے صدر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کی عوام نے کیا ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو اب قوم کوغربت سے نجات دلائیں گے، ن لیگ ایک بار پھر مہنگائی اور دوسری مشکلات سے نجات دلائے گی، غریبوں کا چولہا جلے گا اور صنعتوں کا پہیہ رواں ہوگا، عوام اور کارکنا ن اپنے حوصلے بلند رکھیں ان کی محنت رنگ لا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts