لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ملکہ کے سہارے تونہیں رہنا تھا اس لئے اثاثے بنائے، حکومت دوسال میں میرے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی۔
منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ شہبازشریف نے عدالت میں بیان میں کہا کہ سارے کے سارے ادارے مل کرالٹے ہوگئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔
برطانیہ میں اثاثے بنائے جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے،مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا۔ پونے2 سال تحقیقات جاری ہیں۔
حکومت میرے اکاؤنٹ فریزکرواتی رہی۔میرے پاس ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے۔ اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ میرے اوپر گرانٹ میں کرپشن کا الزام لگایا گیا۔کرپشن تو دور کی بات ہے میں نے غریب قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت کی اورعوامی مفاد میں کئی پروجیکٹ کا انقعاد کیا۔صاف و شفاف بولی کروائی اور کم ترین سطح پر پروجیکٹ کے ٹھیکے دیے۔
مزید پڑھیں:شہبازشریف کرپشن کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے، فواد چوہدری