دل اور ضمیر کے اطمینان کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کے راستے سے آئے تھے اور اس پر چلتے ہوئے واپس جارہے ہیں، 16 ماہ کے صبر آزما کٹھن سفر کی آئینی مدت ختم ہوگئی۔ 

قوم سے الوداعی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ضمیر اور قلب کے اطمینان کے ساتھ واپس جارہے ہیں، ملک کی باگ دوڑ نگراں حکومت کے سپرد کررہاہوں، راجا ریاض کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکٹر پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ، خود کار گاڑی تیار کرلی، عالمی سطح پر پذیرائی

انہوں نے کہا کہ امید ہے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ شفاف اور غیرجابندار انتخابات کا انعقاد  یقینی بنائیں گے، وقت اور ریکارڈ گواہی دے گا کہ مختصر مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، قومی مفادات پر آنچ نہیں آنے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر ملک ڈیفالٹ ہوجاتا تو ملک میں تباہی کی صورتحال ہوتی، مشکل فیصلے نہ کرتے تو کیا کرتے، سابق حکومت نے ریاست کو قرض کی زنجیروں میں جکڑا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم دوست ملکوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، معاشرے کے کمزور ترین طبقات کو قلیل مدت میں ریلیف دیا، مہنگائی ہوئی مگراشیا کی قلت نہ ماؤں بیٹیوں کو قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا۔

Related Posts