اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گِل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں۔
متحدہ اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کئے جانے کے بعد صدر مملکت نے قومی اسمبلی بھی تحلیل کردی ہے جس کے بعد ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچ چکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کا تحریک عدم اعتماد کو مسترد کئے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ لوٹے خریدے لیکن ان سے کچھ بھی نہیں ہوا، جنہوں نے ووٹ کو عزت دینی تھی انہوں نے لوٹوں کو عزت دے دی۔
مزیدپڑھیں: اپوزیشن اس وقت صدمے کی حالت میں ہے، وزیر اعظم عمران خان