شہباز شریف لندن سے واپس آکر منفی سیاست کررہے ہیں،فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان
ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ شہباز شریف کو لیپ ٹاپ استعمال کرنا نہیں آتا، کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ کوئی درمیانی راستہ نکال کر وزیر اعظم بن جائیں گے، انہوں نے اتنی لوٹ مار کی ہے اور مشکل حالات میں عوام کے لئے تین،چار ارب دے دیتے اس کا حساب نہیں مانگا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب سے لندن سے واپس آئے ہیں منفی سیاست کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کرنے واپس پاکستان جارہا ہوں لیکن ایک کمرے میں محدود ہیں، ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی جیسے لاک ڈاؤن کے معاملے میں حکومت اور اداروں میں اتفاق رائے نہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف وزیراعظم بننے کی خوش فہمی سے نکل آئیں، شہبازشریف عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کرکے کوئی درمیانی راستہ بنانے کی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل شریف جانتی ہے کہ یہ پھنسے ہوئے ہیں اورابھی مزید کیسزکھلنے ہیں۔

انہوں نے ملک کو اتنا لوٹا ہے توکرونا سے ریلیف کے لئے عوام کو تین، چار ارب دیدیتے اس کا حساب نہیں مانگاجاناتھا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف لیپ ٹاپ لیڈربنے ہیں لیکن چلانا نہیں آتا اور میں یہ دعوے سے کہتا ہوں،حفاظتی کٹس کے نام پر انہوں نے صرف صابن،سینیٹائزراورماسک دئیے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب توبالکل ہی خاموش ہیں،کوئی جانتاہے کہ وہ کہاں ہیں۔

Related Posts