لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا کہ انہیں آٹے کی قیمت پر گمراہ کیا گیا، انہیں چاہیے کہ وہ آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اور مفاد لینا بند کردیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پتہ چلایاجائے کہ درست تخمینے کے بجائے گندم کی پیداوارکس نے بڑھا چڑھا کر پیش کی اور وزارت خوراک کی مخالفت کے باوجود ای سی سی نے گندم بر آمد کرنے کی اجازت کیوں دی؟۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا کہ انہیں آٹے کی قیمت پر گمراہ کیا گیا، عمران خان نیازی کو چاہئے کہ آٹا اور چینی چوروں سے تحفے اور مفاد لینا بند کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے 30 غیر ضروری کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب