حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ، سیاسی ماحول کو زہریلا بنا دیا ہے، شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahbaz Sharif criticized the government

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ ،سیاسی ماحول کو زہریلا بنا دیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیسز کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی، باپ بیٹا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

آشیانہ اقبال کیس میں احتساب عدالت نے استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جن پر وکلاء نے جرح بھی کی جبکہ عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر کیس میں مزید گواہ پیش کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپوزیشن شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے پر متفق

رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے حمزہ شہبازکی بریت کی درخواست پر نیب کو اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں دونوں مقدمات کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو چور اور ڈاکو کا لیبل لگا کر سیاسی ماحول کو زہریلا بنا دیا گیا ہے۔

Related Posts