شہباز شریف 14 اپریل کو ضمانت کی منظوری کے باوجود رہائی سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف 14 اپریل کو ضمانت کی منظوری کے باوجود رہائی سے محروم
شہباز شریف 14 اپریل کو ضمانت کی منظوری کے باوجود رہائی سے محروم

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف 14 اپریل کو ضمانت کی منظوری کے باوجود رہائی سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 3 روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی ضمانت کیلئے دی گئی درخواست منظور کر لی تھی، تاہم شہباز شریف کی رہائی تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ضمانت کیس کا فیصلہ ججز کے دستخط ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا اور صحافی حضرات سمیت عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ کیس پر کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔

 لاہور ہائی کورٹ میں 14 اپریل کے روز قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے صدر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے شہباز شریف کو 50 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی

Related Posts